19 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، قبائلی علاقے وزیرستان میں فضائی حملہ، ۳۵ مسلح افراد ہلاک اور زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے پر ہونے والے فضائی حملوں میں متعدد غیر ملکیوں سمیت 35 مسلح افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے پر ہونے والے فضائی حملوں میں متعدد غیر ملکیوں سمیت 35 مسلح افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران کئی غیر ملکیوں سمیت کم از کم 35 شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ ٹھکانوں کو کم از کم 3 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ بعض ذرائع ہمیشہ اس بات کا دعوی کرتے رہے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقے مسلح افراد کی پناہگاہ بنے رہے ہیں اور اسی بہانے سے امریکہ بھی ان علاقوں پر ڈرون حملے کرتا رہا ہے جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ ان حملوں میں بیشتر عام شہری مارے جارہے ہیں جبکہ امریکہ یہ کہتا رہا ہے کہ ان حملوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲